کیا مجھے قانونی امداد مل سکتی ہے؟
- قانونی امداد (لیگل ایڈ) کیا ہے؟
- دشواری کی نوعیتیں
- کیا میں اہل ہوں؟
- اگر میں اہل ہوں تو میں کیا کروں؟
قانونی امداد کیا ہے؟
قانونی امدادسے ان لوگوں کے قانونی مشورے کے اخراجات میں مدد ملتی ہے جو اس کے متحمّل نہیں ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ کو قانونی اخراجات میں مدد درکا ہے تو، آپ قانونی امداد کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ کو ملنے کا انحصار درج ذیل باتوں پر ہوگا:
- آپ کو درپیش قانونی دشواری کی نوعیت
- آپ ک آمدنی (جس قدر آپ کمالیتے ہیں) اور جس قدر سرمایہ (رقم، جائداد، سامان) آپ کے پاس موجود ہے
- آیا آپ کا مقدمہ جیت جانے کا مناسب امکان موجود ہے اور آیا اسے جیتنے کے لئے درکار وقت اور رقم زیادہ ضروری ہے۔
دشواری کی نوعیتیں
قانونی امداد دیوانی قانونی پروگرام کی بہت ساری نوعیتوں کے لئے دستیاب ہے۔ دیوانی قانونی مقدمہ وہ ہوتا ہے جس میں جس میں آپ کا تنازعہ کسی فرد، کمپنی یا کسی اور تنظیم سے ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر، ایک دیوانی دشواری آپ کی درج ذیل چیزوں کے ساتھ ہوسکتی ہے:
- گھر
- تعلقات (ہوسکتا ہے کہ آپ علیحدہ ہو رہے ہوں یا طلاق لے رہے ہوں)
- رقم (ہوسکتا ہے کہ آپ کو وظائف ملنے میں پریشانی ہو رہی ہو)۔
کیا میں اہل ہوں؟
زیادہ تر مقدمات میں، آپ مالی طور پر قانونی امداد پانے کے اہل ضرور ہوں گے۔
آپ یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آیا آپ کو دیوانی مقدمے میں قانونی امداد مل سکتی ہے، ہمارا قانونی امداد سے متعلق کیلکولیٹر استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ فیصلہ کرنے کے لئے کہ آیا آپ قانونی امداد پانے کے اہل ہوسکتے ہیں، درج ذیل چیزوں پر غور کیا جائے گا:
- آپ کی قابل منتقلی آمدنی (رہائشی اخراجات کی ادائیگی کے بعد بقیہ رقم)
- آپ کا قابل منتقلی سرمایہ (رقم، سرمایہ کاریاں یا ایسی جائیداد جو آپ قانونی مدد کا معاوضہ ادا کرنے کےلئے استعمال یا فروخت کرسکتے ہیں)۔
زیادہ تر مقدمات میں، آپ کا شوہر، بیوی یا ساتھی کی قابل منتقلی آمدنی اور سرمایے کو بھی شمار کیا جا ئے گا۔
اگر مجھے لگتا ہے کہ میں اہل ہوں تو میں کیا کروں؟
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ قانونی امداد کے اہل ہوسکتے ہیں تو، آپ کو قانونی مشیر سے بات کرنی چاہئے، جو آپ کے قانونی امداد کے معاملات کو نمٹا سکتا ہے۔ آپ اپنے علاقے میں کسی مشیر کا پتہ لگانے کے لئے ہماری ڈائرکٹری میں تلاش کریں سے رجوع کرسکتے ہیں یا ہماری ٹیلیفون ہیلپ لائن کو کال کریں۔
مزید معلومات
قانونی امداد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے، براہ کرم ہمارا کتابچہ اے اسٹیپ بائی اسٹیپ گائڈ ٹو لیگل ایڈ (A Step-by-step Guide to Legal Aid)پڑھیں۔










