• English
  • Welsh
  • Urdu
  • Chinese
  • Bengali
  • Punjabi
  • Gujarati
  • Hindi
  • Arabic
  • Turkish
مفت، راز دارانہ قانونی مشورہ 0845 345 4 345

مفت اختصاصی لیگل﴿ قانونی﴾ مشوروں کےلیے

0845 3454345

کمیونٹی لیگل ﴿قانونی﴾ ایڈوائس کو کال کریں:

  • مفت، رازدارانہ اورغیرجانبدارانہ مشورے قانونی مدد کےلیے دیے جاتے ہیں
  • مکمل تجزیےکی خدمات
  • پیر-9 بجے صبح – 6:30 شام
  • 4 پرمنٹ کال کریں – کال واپسی کی سہولت مہیا ہے

مشیر کی تلاش ہے

اپنے علاقے میں مشیر کی تلاش کے لئے اپنا پوسٹ کوڈ درج کریں

 

ویب سائٹ (Website)

کمیونٹی لیگل ایڈوائس (Community Legal Advice) کی ویب سائٹ آپ کو قانونی مسائل سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لئے مفت اعلی معیار کی قانونی معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس ویب سائٹ پر کیا کیا دستیاب ہے؟

قرض سے متعلق جزوی مشورہ مفت حاصل کرنے کے لئے قرض سے متعلق ہمارے انضباطی وسیلے کا استعمال کریں

مفت قانونی معلوماتی پرچے اور حقائق نامے (factsheets) پڑھیں

ہمارے معلوماتی پرچوں اور حقائق ناموں سے آپ کو اپنے قانونی حقوق سمجھنے میں مدد ملے گی۔

  • ہمارے پرچےخود مختار ماہرین کے تحریر کردہ ہیں اور ان میں قرض، رہائش اور وظائف اور قانون کے دیگر شعبوں کے سلسلے میں آپ کے قانونی حقوق کی نشاندہی کی گئی ہے
  • ہمارے حقائق نامےاکثر و بیشتر پوچھے گئے قانونی سوالات کے فوری جوابات فراہم کراتے ہیں، جیسے "قُرق امینوں اور قرض وصول کنندگان کے اختیارات کیا ہیں؟"

قانونی معلومات کا پتہ لگائیں

آپ بھروسے مند تنظیموں جیسے شیلٹر(Shelter)، ہیلپ دی ایجڈ (Help the Aged) اور بی بی سی (BBC) سے قانونی معلومات کا پتہ لگانے میں اس ویب سائٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

دائیں جانب دیئے ہوئے آپ کے مسئلے سے جڑے موضوعات میں سے کسی ایک پر کلک کریں یا مذکورہ بالا تلاشی والے باکس کا استعمال کریں۔ یہ UK میں کچھ بہترین مشاورتی ویب سائٹوں پر دستیاب آپ کے مسئلے سے متعلق مشورہ تلاش کرے گا۔

قانونی مشیر کا پتہ لگائیں

ہماری ڈائرکٹری(Directory) سے آپ اپنے قریب میں موجود اعلی معیار کے قانونی مشیروں یا وکلاء کا پتہ لگاسکتے ہیں۔ اس میں کمیونٹی لیگل سروس کوالٹی مارک (Community Legal Service Quality Mark) کے حامل ہر فرد کی تفصیلات شامل ہیں۔

پتہ لگائیں کہ آیا آپ لیگل ایڈ (legal aid) کے لئے اہل ہیں

ہمارا قانونی امداد سے متعلق کیلکولیٹر آپ کو یہ پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے کہ آیا آپ قانونی امداد پانے کے اہل ہیں یا نہیں۔ یہ آپ کے قانونی مسئلے اور مالی صورتحال کے بارے میں آپ سے خفیہ سوالات پوچھتا ہے۔

اس سائٹ کا استعمال کرنا

ہم نے یہ یقینی بنانے میں پوری احتیاط برتی ہے کہ یہ ویب سائٹ حتی الامکان زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرسکے:

  • معلومات انگریزی، ویلش، عربی، بنگالی، چینی، گجراتی، ہندی، پنجابی، ترکی اور اردو زبانوں میں دستیاب ہے۔
  • ہم شاء ٹرسٹ (Shaw Trust)کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کی ایکسیسیبلیٹی پلس والے معیار پر پورا اترتی ہے۔ ہماری سائٹ براؤزیلاؤڈ(Browsealoud)سے بھی قابل تطبیق ہے۔

اس ویب سائٹ کی حد رسائی سے متعلق خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات ہمارے مدد والے حصے میں دستیاب ہے۔

کریڈٹس

یہ ویب سائٹ لیگل سروسز کمیشن(Legal Services Commission) کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہے۔ اگر اس ویب سائٹ کے بارے میں آپ کا کوئی تبصرہ، یا سوال ہو تو، براہ کرم ہمارے فیڈ بیک فارم (feedback form) کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔