• English
  • Welsh
  • Urdu
  • Chinese
  • Bengali
  • Punjabi
  • Gujarati
  • Hindi
  • Arabic
  • Turkish
مفت، راز دارانہ قانونی مشورہ 0845 345 4 345

مفت اختصاصی لیگل﴿ قانونی﴾ مشوروں کےلیے

0845 3454345

کمیونٹی لیگل ﴿قانونی﴾ ایڈوائس کو کال کریں:

  • مفت، رازدارانہ اورغیرجانبدارانہ مشورے قانونی مدد کےلیے دیے جاتے ہیں
  • مکمل تجزیےکی خدمات
  • پیر-9 بجے صبح – 6:30 شام
  • 4 پرمنٹ کال کریں – کال واپسی کی سہولت مہیا ہے

مشیر کی تلاش ہے

اپنے علاقے میں مشیر کی تلاش کے لئے اپنا پوسٹ کوڈ درج کریں

 

کمیونٹی لیگل ایڈوائس(Community Legal Advice) ہیلپ لائن

· کمیونٹی لیگل ایڈوائس ہیلپ لائن کس طرح آپ کی مدد کرسکتی ہے

· میرے کال کرنے پر کیا ہوگا؟

· اگر میں آپ کو واپس کال کرنے کیلئے کہتا ہوں تو کیا ہوتا ہے؟

· دیگر زبانوں میں مشورہ دستیاب ہے

· منی کام اور ٹائپ ٹاک

کمیونٹی لیگل ایڈوائس(Community Legal Advice) ہیلپ لائن کس طرح آپ کی مدد کرسکتی ہے

کمیونٹی لیگل ایڈوائس ایک مفت اور رازدارانہ مشاورتی خدمت ہے جس کیلئے لیگل ایڈ ادائیگی کرتا ہے۔ اگر آپ کی آمدنی کم ہے یا آپ کا گذارہ وظائف پر ہورہا ہے تو، قرض، تعلیم، وظائف اور ٹیکس کریڈٹس، ملازمت اور رہائشی مسائل کے بارے میں آزادانہ مشورے کیلئے کال کریں۔

آپ درج ذیل کرسکتے ہیں:

· ہمیں 0845 345 4 345 پر پیر تا جمعہ صبح 9 سے شام 6:30 بجے تک کال کریں۔ کسی BT لینڈ لائن سے کال کی لاگت 4 پنس فی منٹ سے زیادہ نہیں ہے۔ موبائل سے کی گئی کالوں کی لاگت عموماً زیادہ ہوتی ہے۔ لاگت کے سبب پریشانی ہے؟ کسی مشیر سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں۔

· ہم سے کہیں کہ ہم آپ کو کال کریں۔ اس فارم کو پُر کرکے ہماری واپس کال کرنے کی خدمت کا استعمال کریں یا پھر آپ صرف 'legalaid' اور اپنا نام لکھ کر 80010 پر پیغام بھیج دیں اور ہم آپ کو 24 گھنٹوں کے اندر کال کریں گے۔

آپ کے متنی پیغام کی لاگت آپ کے آپریٹر کے معیاری شرح کے مطابق ہوگی۔ ان کی لاگتوں میں فرق ہوسکتا ہے لیکن یہ xx پنس" سے زیادہ نہیں ہوگی۔

یہ سروس انگریزی اور ویلش قوانین کی پابند ہے

میرے کال کرنے پر کیا ہوگا؟

آپ سب سے پہلے جس شخص سے بات کریں گے وہ آپریٹر ہوگا۔ وہ قانونی معاملات میں تربیت یافتہ نہیں ہوتے لیکن وہ یہ معلوم کرنے کیلئے آپ کے مسئلے سے متعلق سوالات پوچھیں گے کہ آپ کو کس قسم کی معلومات اور مشورے کی ضرورت ہے۔

· اگر آپ کو کوئی ایسا مسئلہ درپیش ہے جس میں ہم مدد کرسکتے ہیں تو، آپریٹر یہ معلوم کرنے کیلئے آپ کے مالی امور کے بارے میں کچھ اور سوالات پوچھے گا کہ آیا آپ مفت ماہرانہ مشورے کے اہل ہیں۔

· اگر آپ اہل ہیں تو فوراً آپ کا رابطہ خصوصی قانونی مشیر سے کروا دیا جائے گا۔ پھر خصوصی قانونی مشیر آپ کے معاملے کو دیکھے گا۔ وہ آپ کی جانب سے خطوط لکھے گا اور فریق ثالث جیسے مالکان مکان اور قرض دہندگان سے آپ کیلئے بات کرے گا۔ وہ آپ کے ذریعہ ایمپلائمنٹ ٹریبیونل (روزگار ٹریبیونل) کے پاس لے جانے کیلئے دستاویزات کے بنڈل بھی تیار کرے گا۔ آپ مسئلہ کے حل ہونے تک، اپنے مشیر کے ساتھ جتنی بار ضرورت ہو، رازداری سے بات چیت کرسکتے ہیں۔

· ایسی صورت میں بھی کہ آپ اہل نہ ہوں یا آپ کا مسئلہ ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہو ، ہم آپ کا رابطہ ایسی دیگر ایجنسیوں، ہیلپ لائنس یا مقامی مشاورتی خدمات سے کروا سکتے ہیں جو ایسا کرسکتی ہیں۔ ہم آپ کو اپنی مدد آپ کرنے کیلئے دیگر قانونی معلومات کے وسائل کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔

· ہم کبھی بھی اپنی خدمات کا معاوضہ طلب نہیں کرتے۔ آپ کو دیے جانے والے تمام مشورے اور مدد پوری طرح سرکار کے ذریعہ مالی امداد یافتہ ہیں۔

اگر میں آپ کو واپس کال کرنے کیلئے کہتا ہوں تو کیا ہوتا ہے؟

اگر آپ ہمیں واپس کال کرنے کیلئے کہتے ہیں تو آپ کو وہی خدمت حاصل ہوتی ہے لیکن آپ کا کال کرنے کا خرچہ بچ جاتا ہے۔

دیگر زبانوں میں مدد دستیاب ہے

اگر آپ انگریزی یا ویلش کے علاوہ کسی زبان میں مشورہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہیلپ لائن کے پاس ایک ترجمے کی خدمت موجود ہے۔ لینگویج لائن (Language Line) ، 170زبانوں میں فوری ترجمے کی خدمت دستیاب کراتی ہے۔

منی کام(Minicom) اورٹائپ ٹاک (Type-Talk)

منی کام اور ٹائپ ٹاک کی کالوں کا خیر مقدم ہے ..

· منی کام (Minicom) بہرے، اونچا سننے والے، یا گویائی کے نقص والے افراد کے ساتھ یا ان کے درمیان بات چیت کیلئے ایک ٹیلیفون ٹائپ رائٹر آلہ ہے۔ منی کام نمبر 0845 609 6677ہے۔

· ٹائپ ٹاک (Type-Talk) ایک مفت آپریٹر سروس کے ذریعہ سمعی دشواری والے افراد کو ٹیلفون پر مشورے تک رسائی کیلئے ٹیکسٹ فون استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔