• English
  • Welsh
  • Urdu
  • Chinese
  • Bengali
  • Punjabi
  • Gujarati
  • Hindi
  • Arabic
  • Turkish
مفت، راز دارانہ قانونی مشورہ 0845 345 4 345

مفت اختصاصی لیگل﴿ قانونی﴾ مشوروں کےلیے

0845 3454345

کمیونٹی لیگل ﴿قانونی﴾ ایڈوائس کو کال کریں:

  • مفت، رازدارانہ اورغیرجانبدارانہ مشورے قانونی مدد کےلیے دیے جاتے ہیں
  • مکمل تجزیےکی خدمات
  • پیر-9 بجے صبح – 6:30 شام
  • 4 پرمنٹ کال کریں – کال واپسی کی سہولت مہیا ہے

مشیر کی تلاش ہے

اپنے علاقے میں مشیر کی تلاش کے لئے اپنا پوسٹ کوڈ درج کریں

 

ڈیجیٹل ٹی وی

اگر آپ کو یا آپ کے کسی واقف کار کو انٹرنیٹ تک محدود رسائی حاصل ہے تو، کمیونٹی لیگل ایڈوائس (Community Legal Advice) ڈیجیٹل انٹرایکٹو ٹیلی ویژن پر بھی دستیاب ہے۔

اپنے ریموٹ کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے، آپ درج ذیل کام کرسکتے ہیں:

· اپنے علاقے میں قانونی مشیر کا پتہ لگانے کے لئے ہماری ڈائرکٹری میں تلاش کریں

· قرض، وظائف، اور ٹیکس، روزگار اور رہائش کے بارے میں معلومات حاصل کریں

· آپ کے گھر پر بھیجے جانے کے لئے ہمارے معلوماتی کتابچے کی نقول کا آرڈردیں

· ہماری خدمات کے بارے میں پڑھیں۔

آپ دو خدمات: ڈائرکٹ گوو(Directgov)(Looking Local) کے ذریعہ کمیونٹی لیگل ایڈوائس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈائرکٹ گوو

کمیونٹی لیگل ایڈوائس آپ تک ڈائرکٹ گوو کے ذریعہ فراہم کرائی جاتی ہے۔ ڈائرکٹ گوو وسیع پیمانے کی دیگر عوامی خدمات اورسرکاری معلومات فراہم کرتی ہے۔

متبادل طور پر، اگر آپ گھر بدلنے والے ہیں تو، آپ وکیلوں کو تلاش کرسکتے ہیں، قانونی معلوماتی کتابچوں کا آرڈر دے سکتے ہيں اور ڈائرکٹ گوو کے موبائل کے توسط سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈیجیٹل ٹی وی سے متعلق ہدایات

  • ورجن میڈیا (Virgin Media):Interactive بٹن دبائیں اور News and Info کا انتخاب کریں اور پھر Directgovمنتخب کریں (بلا معاوضہ)
  • اسکائی:Interactiveبٹن دبائیں اور اختیار 8 منتخب کریں (آ پ کے ڈیجی باکس (Digibox)سےمقامی شرح پر ایک کال ہوجائے گی)

موبائل فون سے متعلق ہدایات

  • اپنے فون کے انٹرنیٹ براؤسر پرwww.direct.gov.uk/mobile درج کریں (یہی کوئی 1پنس فی 5صفحات دیکھے جاسکتے ہیں، جس کا انحصار آپ کےموبائل کے معاہدے پر ہے)۔

لُکنگ لوکل

آپ لُکنگ لوکل کا استعمال کرکے کمیونٹی لیگل ایڈوائس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ایک مقامی سرکاری ڈیجیٹل ٹی وی کا پورٹل ہے جو پورے یوکے کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ اسکائی ، ورجن اور فری ویو (Freeview)والے ڈبوں کے توسط سے روزانہ 24 گھنٹے مفت دستیاب ہے جس کے ساتھ ایک موڈیم یا براڈبینڈ کنکشن ہوتا ہے

لُکنگ لوکل ایسے کسی بھی موبائل فون پر بھی دستیاب ہے جس سے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوسکتی ہو۔ موبائل فون پر ویب رسائی کے اخراجات آپ کے آپریٹر کے اعتبار سے الگ الگ ہوسکتے ہں۔

ڈیجیٹل ٹی وی سے متعلق ہدایات

  • اسکائی:انٹرایکٹو بٹن دبائیں، SKY Active منتخب کریں، اس کے بعد، Interactive Services، پھر Local Services، پھر Looking Local
  • ورجِن: Interactive بٹن دبائیں، Home and Away، اس کے بعد Find It... پھر لُکنگ لوکل منتخب کریں
  • فری ویو (ڈبے صرف موڈیم یا براڈبینڈ کنکشن کے ساتھ ہی) براؤسر میں درج ذیل لنک درج کریں www.digitv.gov.uk/digitv/cds/lookinglocal/netgem/home

موبائل فون سے متعلق ہدایات

  • اپنے براؤسر میں درج ذیل URL درج کریں: www.digitv.gov.uk/digitv/cds/lookinglocal/mobile/home