• English
  • Welsh
  • Urdu
  • Chinese
  • Bengali
  • Punjabi
  • Gujarati
  • Hindi
  • Arabic
  • Turkish
مفت، راز دارانہ قانونی مشورہ 0845 345 4 345

مفت اختصاصی لیگل﴿ قانونی﴾ مشوروں کےلیے

0845 3454345

کمیونٹی لیگل ﴿قانونی﴾ ایڈوائس کو کال کریں:

  • مفت، رازدارانہ اورغیرجانبدارانہ مشورے قانونی مدد کےلیے دیے جاتے ہیں
  • مکمل تجزیےکی خدمات
  • پیر-9 بجے صبح – 6:30 شام
  • 4 پرمنٹ کال کریں – کال واپسی کی سہولت مہیا ہے

مشیر کی تلاش ہے

اپنے علاقے میں مشیر کی تلاش کے لئے اپنا پوسٹ کوڈ درج کریں

 

کمیونٹی لیگل ایڈوائس (Community Legal Advice) کے مراکز اور نیٹ ورکس

کمیونٹی لیگل ایڈوائس کے مراکز اور نیٹ ورکس خود مختار اور رازدارانہ قانونی مشورہ اور نمائندگی کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

ان سے درج ذیل سے وابستہ آپ کے مسائل میں مدد کے لئے وسیع پیمانے کی قانونی مشاورتی خدمات کو ایک ساتھ جمع کردیتے ہیں:

  • وظائف اور ٹیکس کریڈٹس (tax credits)
  • قرضہ
  • روزگار
  • رہائش
  • معاشرے کی نگہداش
  • خاندانی قانون۔

پورے انگلینڈ اور ویلز میں مراکز اور نیٹ ورکس تشکیل دیے جارہے ہیں۔ کمیونٹی لیگل ایڈوائس کا سب سے پہلا مرکز گیٹس ہیڈ میں کھل گیا ہے۔

کیا وہ میری مدد کرسکتے ہیں؟

ابتدائی وقت ملاقات پر، مفت عمومی قانونی مشورہ دستیاب ہے۔

اگر آپ قانونی امداد (لیگل ایڈ) کے لئے اہل ہیں تو، مزید، خصوصی، مشورہ دستیاب ہے۔ یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آیا کو مفت مشورہ مل سکتا ہے ہمارا قانونی امداد سے متعلق کلکولیٹر استعمال کریں۔

کچھ دشواریوں کے لئے آپ کو خصوصی مشورہ حاصل کرنے کے لئے قانونی امداد کا اہل ہونا ضروری نہیں ہے، اگرچہ آپ کودیگر شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ ابتدائی وقت ملاقات پر ہی آپ کو اس بابت مشورہ دیا جائے گا۔

اگر مرکز یا نیٹ ورک میری مدد نہیں کرسکتا ہے تو کیا ہوگا؟

اگر وہ مرکز یا نیٹ ورک آپ کی مدد کرپانے کا اہل نہیں ہے تو وہ آپ کو دیگر ایسے طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ کو مدد مل سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو دیگر ایسی تنظیموں کی تفصیلات دی جاسکتی ہیں جن سے مدد مل سکتی ہے، یا آپ کو قانونی معلوماتی وسائل کے ضمن میں رہنمائی فراہم کرائی جائے گی۔

گیٹس ہیڈ کیمونٹی لیگل ایڈوائس (Gateshead Community Legal Advice) کا مرکز

Gateshead Community Legal Advice Centre کا پتہ حسب ذیل ہے:

5 Regent Terrace

Gateshead

NE8 1LU

ٹیلیفون: 0191 478 5100

فیکس: 0191 477 4922

یہ مرکز بروز پیر تا جمعہ، صبح9 بجے شام 5 بجے کھلا رہتا ہے۔ آپ وہاں خط ڈال سکتے اور کسی کی آمد کا انتظار کرسکتے ہیں، یا کسی ایسے وقت پر ملاقات طے کرسکتے ہیں جو آپ کے لئے مناسب ہو۔

یہ مرکز بلیڈن (Blaydon) لائبریری کے مقام پر ہر منگل کو صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مشورہ فراہم کرتا ہے۔

گیٹس ہیڈ کیمونٹی لیگل ایڈوائس کا مرکز گیٹس ہیڈ سی اے بی (Gateshead CAB) اور گیٹس ہیڈ کا مرکز قانون (لاء سنٹر)، نیز قانون کی تین فرموں: Swinburne and Jackson, Ben Hoare Bell اور David Gray & Co کے اشتراک سے پیش کیا گیا ہے۔ اس مرکز کو مشترکہ طور پر گیٹس ہیڈ کونسل (گیٹس ہیڈ کا کونسل) اور لیگل سروس کمیشن

(Legal Services Commission) سے مالی اعانت دستیاب ہوتی ہے۔

اگر میں مرکز تک نہیں جاسکوں تو کیا ہوگا؟

0845 345 4 345 پر ہماری ٹیلیفون سروس کو کال کریں یا اپنے قریب کسی قانونی مشیر کا پتہ لگانے کے لئے، ہماری ڈائرکٹری تلاش کریں۔